ACNE VULGARIS | کیل

 

كيل -  ACNE VULGARIS

 

کیل مہاسے، جھائیاں وغیرہ اگر چہ عام بیماریاں ہیں اور تقریبا %85 فیصد جوانوں کے مسائل ہیں اور یہ عام طور پر چودو پندرہ سال کی عمر سے لے کر 20 سال کی عمر کے مرد و خواتین میں پائے جاتے ہیں ۔ جھائیاں تو ہر عمر کی خواتین میں پائی جاسکتی ہیں البتہ کیل یعنی Acne صرف عہدِ شباب سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ 


دراصل جلد میں کچھ غدود ہوتے ہیں جس کا نام Sabeeous Gland ہے اور جن کا کام جلد کو چکنائی فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن اگر یہ چکنائی زیادہ ملنے لگے تو جسم کے بالوں والے حصے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جنہیں کیل کہتے ہیں اور جن کا طلبی نام Acne vulgaris ہے۔ زیادہ تر یہ کیل چہرے، چھاتی اور کندھوں پر دیکھے جاتے ہیں۔

 

اس تکلیف کی وجوہات کا مکمل طور پر ادراک میڈیکل سائنس نے ابھی تک معلوم نہیں کیا ہے البتہ تجربات و مشاہدات سے جو باتیں علم میں آسکیں ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔

1: یہ تکلیف عام طور پر چکنائی کی زیادتی سے ظہور پذیر ہوتی ہے اور یہ چکنائی غدود بناتی ہے۔

2: یہ تکلیف جلدی انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

3: یہ عارضہ موروثی بھی ہو سکتا ہے۔

4: موسم سرما میں یہ تکلیف زیادہ تر عود کر آتی ہے۔

5: میرے ذاتی مشاہدے میں اس تکلیف کے ساتھ ہاضمے کی خرابی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہاضمے کی خرابی سے ہارمون کا نظام بگڑ جاتا ہے اور اس طرح یہ تکلیف ہو جایا کرتی ہے۔

6: ایلو پیتھک ادویات کے ضمنی اثرات ( سائیڈ الیکٹ) کے طور پر بھی کیل نکل آتے ہیں۔

7: کیمیکل کے کارخانوں میں کام کرنے والے جواں سال مرد و زن میں بھی یہ کیل نکل آتے ہیں۔

 

علامات:

1: چہرہ  زیادہ تر چکنا دکھائی دیتا ہے۔

2: خواتین خصوصاً لڑکیوں میں ماہواری کی بے قاعدگی پائی جاتی ہے

3: ماہواری مقدار میں کم اور تکلیف کے ساتھ آتی ہے۔

4: چہرے کی خوبصورتی میں فرق آجاتا ہے۔

5: قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

ہومیوپیتھی میں اس کا مکمل اور شافی علاج موجود ہے۔

یہ ادویات نہ صرف ان کیل مہاسوں کا خاتمہ کردیتی ہیں بلکہ چہرے کو خوبصورت اور دل کش بھی بنادیتی ہیں۔

 

کچھ لوگ بازاری کریم اور لوشن استعمال کر کے چہرے کو اس طرح بگاڑ دیتے ہیں کہ ایک چہرے پر کئی چہرے نظر آتے ہیں۔ میرا جوان نسل کو یہ مشورہ ہے کہ ان پٹینٹ ادویات سے ہمارے گھریلو ٹوٹکے اور ابٹن وغیرہ ہزار دجہ بہتر ہیں۔

 

ہو میو پیتھک علاج:

BELLADONNA 1M بیلاڈونا (ون ایم)

 جو کیل سرخ رنگ کے اور بغیر سبب کے ہوں ، بلاشک سرخ دانے کیوں نہ ہوں تو اس کے لئے بیلاڈونا 200 انتہائی مناسب اور موزوں دوا ہے۔ ایسے مریضوں کے کیلوں میں گرمی اور درد محسوس ہوتا ہے۔ بیلاڈونا200 روزانہ نہار منہ ایک خوراک یا اونچی طاقت میں پندرہ دنوں کے بعد ایک خوراک ان کیلوں کا جڑ سے خاتمہ کر دیتی ہے۔

 

 BRYONIA برائیونیا (30-200)

قبض خشکی اور چکنائی کی زیادتی اس دوا کی علامات ہیں۔ اس دوا کا مریض غصہ ور اور چڑچڑا ہوتا ہے۔ اس کے کیل پُر درد اور سرخ ہوتے ہیں۔ البتہ اس کی سرخی بیلاڈونا کی سرخی سے گہری ہوتی ہے۔

 

بایو کیمک مرکب:

بایو کمیک مرکب میرے ذاتی تجربے میں ہر قسم کے کیل مہاسوں کے سدباب میں بےحد کامیاب اور سودمند رہا ہے اور یہ ہر طرح کے کیلوں کے لئے چاہے اس کا سبب کچھ بھی ہو، بے حد کامیاب اور شافی نسخہ ہے۔ حتیٰ کہ ہم یہ نسخہ دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کرا سکتے ہیں، یہ بدن میں نمکیات کی کمی کو پورا کرکے کیلوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔

 

بایو کیمیک مرکب:

فیرم فاس 12X

کلکیریا فاس 6X

کالی میور 6X

کلکیریا سلف 6X

نیٹرم سلف  6X

ان ادویات کو ہم وزن لے کر سفوف کو اچھی طرح یکجان کرلیں اور اس مرکب کی ایک گرام خوراک تازہ پانی کے ساتھ دن میں چار مرتبہ استعمال کریں۔ صرف اکیلی یہ ہی دوا کیلوں کے خاتمے کیلئے کافی اور مکمل علاج ہے۔

 

KALI BROM کالی بروم (3X-1000)

یہ ہر قسم کے کیلوں کی بے خطا دوا ہے اور اس دوا نے مجھے کبھی بھی مایوس نہیں کیا۔ جو کیل کسی اور دوا سے ختم نہیں ہوتے تو یہ واحد دوا اس کا قلع قمع کردیتی ہے۔

 

 ASTERIAS RUBایسٹریس

کبھی ایسٹریسں اور کبھی کالی بروم ادل بدل کر دینے سے ہر قسم کے ضدی کیلوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

 

IGNATIA  اگنیشیا (10M)

دوران علاج اگنیشیا 10M کی ایک خوراک ہفتہ وار دینے سے بہت جلدی کیس صاف ہو جایا کرتا ہے۔

 

اس کے علاوہ تھوجا، ہیپر سلف، بووسٹا، آرسینک آئیوڈائیڈ، سلفر آئیو ڈائیڈ، سورائینم اور آرام آرس کو بھی مطالعے میں رکھیں کیونکہ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر مرض کا نہیں مریض کا علاج کرتا ہے۔

 

اور جو علامات مکمل طور پر مریض کی بیماری کو اپنی زبان میں بیان کرتے ہیں ان ہی علامات کی مماثل دوا شفاء کے عمل کی تکمیل کرتی ہے۔ چاہے مرض کا نام کچھ بھی ہو۔ ہمارے ہاں مرض کے نام پر کوئی دوا نہیں ہے۔ علامات جو کہ پروونگ سے حاصل کردہ ہیں وہی ہماری پریکٹس میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

از ڈاکٹر خان سعید جدون صوابی

#buttons=(Accept !) #days=(15)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !